
( ویب ڈیسک )زندگی گزارنے کے لیے دنیا کا بہترین ملک کونسا ہے؟ اس سوال کا جواب ایک نئی رپورٹ میں دیا گیا ہے۔
نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جانب سے رہائش کے لیے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
63 ممالک پر مشتمل اس فہرست میں قدرتی ماحول، رہائش و رسائی سے متعلق ٹیکسوں، تحفظ، آزادی، معیار زندگی اور انفرا اسٹرکچر کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی۔
مجموعی طور پر فضائی معیار، موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات، شہریت و رہائش سے متعلق قانونی ذرائع، عالمی امن انڈیکس میں درجہ بندی، اوسط عمر، طرز زندگی کے اخراجات، انٹرنیٹ کی رفتار اور دیگر کو جانچ کر ممالک کا تعین کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:خود کشی کیس ،راکھی ساونت کی گرفتاری کا حکم
اس فہرست میں یورپی ملک موناکو کو رہائش کے لیے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا۔
درحقیقت ٹاپ 10 ممالک میں 6 کا تعلق یورپ سے ہی تھا۔
یورپ کا ایک ہی ملک انڈورا دنیا میں رہائش کے لیے دوسرا بہترین ملک رہا۔
تیسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات جبکہ چوتھے پر یورپی ملک مالٹا رہا۔
پرتگال، قبرض، سنگاپور، Cayman آئی لینڈز، نیوزی لینڈ اور سوئٹزر لینڈ بالترتیب 5 ویں سے 10 ویں نمبر پر بہترین ممالک قرار پائے۔

