رہنما تحریک انصاف نعیم حیدرپنجوتھہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، پی ٹی آئی میں کوئی دراڑ نہیں ہے، تمام لوگ بانی پی ٹی آئی سے جڑے ہیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی صرف تجویز تھی، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو تبدیل کرنے کی تجویز آئی ہے تاہم بیرسٹرگوہر نے کہا انہیں عمران خان نے لگایا ہے تو تبدیلی کا فیصلہ بھی وہ خود کریں گے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق تیاری مکمل تھی، سلمان اکرم راجا سیکرٹری جنرل ہیں، پوچھنا ان کا حق ہے، سلمان اکرم سہیل آفریدی سے پوچھتے تھے تو وہ بتاتے تھے، سہیل آفریدی عمران خان کے مؤقف پر قائم رہے۔


