واٹس ایپ کا چیٹ بار کے دو نئے ڈیزائنز متعارف کرانے پر کام

واٹس ایپ نیا ورژن.webp


واٹس ایپ کے چیٹ بار میں بڑی تبدیلی کا امکان، ایموجی اور سینڈ بٹن کی جگہ بدل جائے گی

واٹس ایپ چیٹ بار کے ساتھ ایپ کے نچلے حصے میں موجود نیویگیشن بار کو بہتر بنانے پر بھی کام کررہا ہے۔

واٹس ایپ اینڈرائیڈ ایپ کے لیے چیٹ بار کے دو نئے ڈیزائنز کی آزمائش کررہا ہے جن کا مقصد چیٹ اسکرین کو مزید سادہ اور جدید بنانا ہے۔ نئی تبدیلیوں میں میسج لکھنے کے خانے، ایموجی اور اٹیچمنٹ بٹنز سمیت میسج بھیجنے کے بٹن کی پوزیشن تبدیل کی جاسکتی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نئے ڈیزائنز پر کام کررہا ہے تاہم کمپنی نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ دونوں میں سے کون سا ڈیزائن صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے ڈیزائن میں ایموجی کا بٹن چیٹ بار کے دائیں جانب ہوگا جب کہ اٹیچمنٹ اور کیمرے کے بٹن بائیں جانب میسج بھیجنے کے بٹن کے قریب رکھے جائیں گے۔ یہ ڈیزائن موجودہ لے آؤٹ سے ملتا جلتا ہوگا تاہم اس میں چند نمایاں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

دوسرے ڈیزائن میں ایموجی، اٹیچمنٹ اور کیمرے کے بٹن چیٹ بار کے بائیں جانب موجود ہوں گے جب کہ میسج بھیجنے کا بٹن الگ سے دائیں جانب رکھا جائے گا۔ اس ترتیب کا مقصد چیٹ بار کو مزید صاف اور سادہ انداز دینا ہے۔

نیویگیشن بار میں بھی تبدیلی کا امکان

واٹس ایپ چیٹ بار کے ساتھ ایپ کے نچلے حصے میں موجود نیویگیشن بار کو بہتر بنانے پر بھی کام کررہا ہے۔ منتخب ٹیب کو نمایاں کرنے والے لمبے نشان کی جگہ گول نشان دیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا چیٹ بار واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.41.11 میں دیکھا گیا ہے جو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے تاہم یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور بیٹا صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں۔

واٹس ایپ نے نئے ڈیزائن کی حتمی شکل یا اسے عام صارفین کے لیے جاری کرنے کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی۔ امکان ہے کہ فیچر کی باقاعدہ دستیابی سے پہلے اس میں مزید تبدیلیاں بھی کی جائیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ