جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی، رسومات جڑواں پادریوں نے ادا کیں
بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک منفرد کیتھولک شادی کی تقریب نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، جہاں جڑواں بھائیوں نے جڑواں بہنوں سے شادی کی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کی مذہبی رسومات بھی جڑواں پادریوں نے ادا کیں۔ چنگنّاسری کے تاریخی سینٹ میری سائیرو مالابار میٹروپولیٹن کیتھیڈرل میں اکھیل کے تھامس اور نکھل کے…

