سابق گورنر پنجاب کے روپ میں فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتار
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں خود کو سابق گورنر پنجاب ظاہر کرکے شہری سے فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے جعل سازی اور مالی فراڈ میں ملوث رہے ہیں…

