عمرہ کی آڑ میں غیر قانونی طریقے سے آسٹریلیا جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافر آف لوڈ
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA) امیگریشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ سفر کی آڑ میں غیر قانونی ذرائع سے آسٹریلیا جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ترجمان نے کہا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران سعودی عرب کے عمرہ ویزوں پر سفر کرنے والے تین پاکستانی مسافروں کے مشکوک رویے کے باعث انہیں مزید جانچ پڑتال…

