
(24 نیوز)امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ جھوٹ پر مبنی ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی سینیٹر نے کہا کہ ویتنام، عراق اور ایران کی جنگیں جھوٹ پر مبنی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جنگ اس الزام پر شروع کی گئی کہ ایرانی حکومت امریکا پر حملے کی تیاری کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہی دن میں کمپنی کے 5 ہزار ملازمین کروڑ پتی بن گئے
امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو گزشتہ 40 برس سے امریکی صدور کو ایران کے خلاف جنگ پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ایران کو غیر مستحکم اور کمزور کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کی بنیادی وجہ اسرائیل کا دباؤ ہے، امریکا 6 ممالک کے مجموعی دفاعی اخراجات سے بھی زیادہ رقم اپنی فوج پر خرچ کرتا ہے، اس کے باوجود پینٹاگون کھربوں ڈالرز کے اخراجات کا حساب نہیں دے سکتا۔
برنی سینڈرز نے ایران جنگ ختم کرنے، فوجی اخراجات کم کرنے اور اسرائیل کی انتہا پسند حکومت کی مالی معاونت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

