افسوسناک خبر! گیس سلنڈر پھٹ گیا

news 1768893547 2211



news 1768893547 2211

 (ویب ڈیسک ) بھارت کے تامل ناڈو کے کلاکوریچی ضلع میں ایک فیسٹول کے دوران غبارہ پھلانے والا گیس سلنڈر پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ شدید جھلس گئے، پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

ریور فیسٹول میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، فیسٹول ختم ہونے کے بعد جب لوگ اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے، اسی دوران شام سات بجے کے قریب غبارہ پھلانے والا ایک گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بسنت کیلئے سکولوں کی چھتوں کی نیلامی کا فیصلہ

رپورٹس کے مطابق چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے میں 10 سے زائد افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو ایمبولینس اور نجی گاڑیوں کے ذریعے قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، تحقیقات کئی زاویوں سے کی جا رہی ہیں۔

 یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ غبارے میں گیس بھرنے کے لیے استعمال ہونے والا سلنڈر درست اجازت نامے سے خریدا گیا تھا یا نہیں، کیا حفاظتی ضوابط پر عمل کیا گیا تھا اور کیا یہ حادثہ غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ