وزیراعظم شہباز شریف کا رمضان المبارک پر قوم سے خطاب — رمضان پیکج کا اعلان

images 8 10


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک 1447 کے آغاز پر پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدس مہینہ روحانی پاکیزگی، تقویٰ اور اجتماعی ذمہ داری کا پیغام لے کر آتا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک محض مذہبی فریضے کی ادائیگی نہیں بلکہ صبر، نظم و ضبط اور حقوق العباد کی عملی تربیت کا موقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے کمزور طبقات کی معاونت کے لیے خصوصی رمضان پیکج کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مستحق افراد کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے مالی امداد منتقل کی جائے گی تاکہ ہر گھرانہ سحر و افطار کی رونقوں سے محروم نہ رہے۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔

متعلقہ پوسٹ