کے پی میں رمضان پیکج کا اعلان نہیں — عظمیٰ بخاری کی تنقید

IMG 20260221 WA2383


لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان تک نہیں کر سکی، کیونکہ اُن کی ترجیحات میں عوام نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں اہم ہیں۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گزشتہ سال بھی کے پی حکومت کا رمضان پیکج باقاعدہ سروے کے بجائے پارٹی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پر تقسیم کیا گیا، جو کھلی بدعنوانی اور اقرباپروری کی مثال ہے۔
انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج باقاعدہ سروے کے تحت 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈز کے ذریعے ان کی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے اور ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر امداد یقینی بنائی جا رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ