سی آئی اے نے مہینوں خامنہ ای کو ٹریک کیا، اجتماع کی نشاندہی کر کے اسرائیل کو موقع دیا  نیویارک ٹائمز

IMG 20260301 WA1901


واشنگٹن / تہران — امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے نے خامنہ ای کو مہینوں تک ٹریک کیا اور حملے سے قبل ان کے مقام کے بارے میں "ہائی فیڈیلیٹی” انٹیلی جنس اسرائیل کو فراہم کی۔ 
سی آئی اے کو معلوم ہوا کہ 28 فروری کی صبح ایرانی قیادت کا ایک اہم اجلاس تہران کے مرکز میں واقع ایک محفوظ مقام پر ہونے والا ہے، جس میں خود خامنہ ای بھی شریک ہوں گے۔ اس معلومات نے امریکہ اور اسرائیل کو رات کے بجائے دن میں حملہ کرنے پر مجبور کیا۔ 
اسرائیلی حکام کے مطابق انٹیلی جنس افسران نے نہ صرف ایک بلکہ ایک ساتھ تین اجلاسوں کی نشاندہی کی تھی — ایرانی صدارت، سپریم لیڈر اور قومی سلامتی کونسل کے دفاتر میں۔ 
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایران کی قیادت جنگ کے واضح اشاروں کے باوجود مناسب حفاظتی احتیاط اختیار کرنے میں ناکام رہی، اور اسرائیل نے "ٹیکٹیکل سرپرائز” حاصل کر لیا۔ 
حملے میں خامنہ ای سمیت تقریباً 40 اعلیٰ ایرانی حکام ہلاک ہوئے، جن میں وزیر دفاع، سربراہ انٹیلی جنس اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر شامل ہیں۔

متعلقہ پوسٹ