پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر، زخمی شیر کے بچے کی جان بچانے کیلئے متحرک

whatsapp image 2026 09 15 at 12 09 40 pm1789458827 0


سمن آباد کی رہائشی خاتون زخمی شیر کے بچے کو لے کر پولیس کے پاس پہنچی جس پر پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر نے فوری طور پر شیر کے بچے کو طبی امداد فراہم کی.

شیر کے بچے کے ایکسرے سمیت ضروری طبی ٹیسٹ کروائے گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد شیر کے بچے کی بہتر نگہداشت کیلئے وائلڈ لائف حکام سے رابطہ کیا گیا.

پولیس اینیمل ریسکیو ٹیم نے زخمی شیر کے بچے کو وائلڈ لائف رینجرز کے حوالے کر دیا. شیر کے بچے کو محفوظ ماحول اور بہتر نگہداشت کیلئے وائلڈ لائف حکام کے سپرد کیا گیا.

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس اینیمل ریسکیو ٹیم کو بروقت مدد پر شاباش دی. فیصل کامران کا کہنا تھا کہ شہریوں کی طرح بے زبان حیوانات کی حفاظت اور مدد بھی ہماری ذمہ داری ہے.





Source link

متعلقہ پوسٹ