بدلتی ہوئی عالمی صف بندی سعودی ولی عہد کا چینی صدر کو اہم پیغام

news 1793678095 9880



news 1793678095 9880

(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے صدر شی جن پنگ کو پیغام بھیجا ہے، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی ہے۔

سعودی قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران یہ پیغام پہنچایا، ملاقات میں وانگ یی نے کہا خلیجی خطہ ایک بار پھر جنگ اور امن کے درمیان ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق مذاکرات کے ذریعے کشیدگی اور دشمنی ختم کریں گے۔

انہوں نے علاقائی توانائی کی فراہمی اور بحری تجارتی راستوں کے تحفظ پر بھی زور دیا اور کہا کہ چین سعودی عرب کے ساتھ ملکر دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خبردار!سعودی عرب میں نیا قانون نافذ





Source link

متعلقہ پوسٹ