نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں انتخابات کے دوران ووٹوں کی "خوفناک چوری” ہوئی ہے، جسے کانگریس پارٹی نے بے نقاب کر دیا ہے۔راہل گاندھی نے کہا: "ہم نے کرناٹک میں الیکشن کمیشن کی خوفناک چوری پکڑی ہے، اور ہم اس کو مکمل ثبوت کے ساتھ عوام کے سامنے ‘بلیک اینڈ وائٹ’ میں لائیں گے۔”انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں انتخابات چوری کیے جا رہے ہیں اور ان کی جماعت بہت جلد اس کھیل کو عوام کے سامنے لے کر آئے گی۔راہل گاندھی کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اپوزیشن جماعتیں بارہا الیکٹرانک ووٹنگ مشین (EVM) اور انتخابی شفافیت پر سوال اٹھاتی آئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ پوسٹ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی پر جرمانہ عائد
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جہانداد خان پر میچ کے دوران نامناسب رویے کے باعث میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جہانداد خان نے راوپنڈیز کے خلاف وکٹ حاصل کرنے کے بعد غیر مناسب اشارہ کیا، جس پر ایکشن لیا گیا۔ میچ ریفری روشن نے کھلاڑی کو لیول ون کی خلاف ورزی کا…
پاکستان میں پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، عالمی منڈی میں کمی کے باوجود صارفین کو ریلیف نہ مل سکا
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف کی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صارفین ممکنہ ریلیف سے محروم رہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 4 روپے 65 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے…
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی صحافیوں سے ملاقات، طارق ورک کے ساتھ پیش آئے واقعے پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد (محمد سلیم سے )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے صدر طارق علی ورک کے ساتھ تھانہ نیو ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے وقار، آزادی اور پیشہ ورانہ تحفظ کو…
اسرائیلی بیانات پر شدید تشویش: آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اظہارِ تشویشاسلام آباد: پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو مصر منتقل کرنے کے مقصد سے رفح کراسنگ کو یکطرفہ طور پر کھولنے سے متعلق اسرائیلی بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔مشترکہ بیان میں وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف…
یونان کے مختلف علاقوں میں برفباری کا آغاز، درجہ حرارت منفی سطح تک گر گیا
یونان کے مختلف علاقوں میں برفباری کا آغاز، درجہ حرارت منفی سطح تک گر گیا برفباری نے سیاحتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے ویب ڈیسک December 28, 2025 یونان کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایتھنز سے باہر واقع سیاحتی مقام…
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا فوری جنگ بندی پر متفق، ہفتوں سے جاری خونریز جھڑپوں کا خاتمہ
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے دفاع نے مشترکہ سرحد پر ہونے والی تقریب میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے آسیان (ASEAN) کے مبصرین تعینات کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کسی بھی ممکنہ مسئلے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطہ بھی برقرار…

