اٹلانٹا، جارجیا — ماہرینِ ارضیات نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس 26 جون 2024 کو اٹلانٹا کے قریب ایک گھر پر گرنے والا شہابیہ اربوں سال پرانا تھا، جو زمین کی پیدائش سے بھی پہلے وجود میں آیا تھا۔یونیورسٹی آف جارجیا کے ماہر ارضیات اسکاٹ ہیریس کے مطابق، واقعے کے فوراً بعد وہ موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہابیہ زمین سے ٹکرانے کے بعد صرف ڈیڑھ سینٹی میٹر گڑھا بنا پایا، تاہم اس کی سائنسی اہمیت غیر معمولی ہے۔ماہرین کے مطابق اس شہابیہ کا مطالعہ نظامِ شمسی کی ابتدائی تشکیل کے بارے میں قیمتی شواہد فراہم کر سکتا ہے۔
متعلقہ پوسٹ
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا سب سے بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی چاہتے ہیں: اسد قیصر
پاکستان اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے )— پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعتراف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدے میں توسیع دینا ان کی جماعت کی سب سے بڑی سیاسی غلطی تھی۔ ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ…
وزیراعظم اور صدرِ مملکت کی اہم ملاقات: آئینی ترامیم، معیشت اور سیکیورٹی پر اتفاقِ رائے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی- سلیم احمد)پاکستان کے سیاسی افق پر ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ایوانِ صدر اسلام آباد میں ایک نہایت اہم ملاقات ہوئی۔ اس اعلیٰ سطحی مشاورت میں ملک کو درپیش چیلنجز، آئینی اصلاحات، معیشت کی بحالی، داخلی سلامتی اور وفاقی و…
"یہ بہت بدتمیزی ہے کہ آپس میں ہاتھ نہیں ملائیں” — سکندر بخت کا ردِعملایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد معروف کرکٹ تجزیہ کار سکندر بخت نے کھلاڑیوں کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت اپنی جگہ لیکن کھیل کے آداب سب سے بڑھ کر ہیں۔ "یہ بہت بدتمیزی ہے کہ کھلاڑی آپس میں ہاتھ تک نہ ملائیں، کھیل ہمیں…
ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاریاسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔ کچھ علاقوں میں ندی نالوں میں…
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل — سندھ ہائیکورٹ کا عبوری حکم
کراچی (عدالتی رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے مونس علوی کو 25 لاکھ روپے جرمانہ ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد…
اپنا ملک چھوڑ کر جانے والوں میں پاکستان پہلے نمبر پر
اسلام آباد: عالمی رپورٹ کے مطابق 2023-24 میں سب سے زیادہ لوگ جنہوں نے اپنا ملک چھوڑا، وہ پاکستانی تھے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 16 لاکھ پاکستانی بہتر روزگار، زندگی اور مستقبل کی تلاش میں بیرونِ ملک چلے گئے۔ اقوام متحدہ کی "ورلڈ پاپولیشن پروسپیکٹس 2025” رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں سودان دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے 14…

