نوشہروفیروز :دریائے سندھ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے، چار لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرنے سے کچے کے علاقے زیرِ آب آنے لگے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے سے متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں اور لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔
ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ کچے کے علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کشتیاں بھی بھیجی گئی ہیں۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد و اخراج پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔
