قطری وزیراعظم کا سخت ردِعمل: نیتن یاہو کو ڈاکو قرار، حملے پر قانونی کارروائی کا اعلان

FB IMG 1757481079790 1



دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن قاسم آل ثانی نے اسرائیلی حملے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک ’’ڈاکو‘‘ ہے جو ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قطر اپنی خودمختاری پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور ہر حال میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں قطری حکومت نے حملے کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ قطر عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں اپنا کیس بھرپور طریقے سے پیش کرے گا۔ ان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف قطر کی خودمختاری کا دفاع ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، قطر کا یہ دوٹوک مؤقف خطے میں نئی کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے اور عرب ممالک کو اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف مزید متحد کر سکتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ