ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد معروف کرکٹ تجزیہ کار سکندر بخت نے کھلاڑیوں کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت اپنی جگہ لیکن کھیل کے آداب سب سے بڑھ کر ہیں۔ "یہ بہت بدتمیزی ہے کہ کھلاڑی آپس میں ہاتھ تک نہ ملائیں، کھیل ہمیں برداشت اور عزت سکھاتا ہے، اس طرح کا رویہ نوجوانوں کے لیے غلط پیغام دیتا ہے،” سکندر بخت کا کہنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ لاکھوں مداحوں کے سامنے کھیل رہے ہیں، اور چھوٹے سے عمل سے بھی بڑی مثال قائم کر سکطتے ہیں۔
