امریکہ نے چابہار بندرگاہ پر بھارت کو دی گئی پابندیوں کی چھوٹ واپس لے لی

FB IMG 1758278559475



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بھارت کو ایران کی چابہار بندرگاہ کی تعمیر اور ترقی کے لیے دی جانے والی پابندیوں میں رعایت واپس لے لی ہے۔ اس فیصلے کے بعد بھارت کے لیے بندرگاہ پر مزید سرمایہ کاری اور منصوبہ سازی پیچیدہ اور مشکل ہو جائے گی۔
چابہار بندرگاہ ایران کی دفاعی اور اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔ ماہرین کے مطابق جب چین نے پاکستان میں گوادر کی بندرگاہ کو ترقی دینا شروع کیا تو بھارت نے اسی کے مقابلے میں ایران کے ساتھ مل کر چابہار منصوبے پر کام تیز کیا تھا تاکہ خطے میں اپنا اثرورسوخ بڑھا سکے۔
امریکی فیصلے کو خطے میں طاقت کے توازن پر گہرے اثرات کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف بھارت کی منصوبہ بندی کو دھچکا دے گا بلکہ ایران اور بھارت کے تعلقات پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔

fb img 17582785662822937409858160897921
امریکہ نے چابہار بندرگاہ پر بھارت کو دی گئی پابندیوں کی چھوٹ واپس لے لی 3

متعلقہ پوسٹ