تہران: ایرانی صدر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں ایک "مفصل سکیورٹی کے نظام” کی ابتدا ہے۔
ایرانی صدر کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ خطے کے ممالک اپنے دفاعی اور سکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط کریں تاکہ بیرونی مداخلت کے بجائے علاقائی تعاون کے ذریعے امن قائم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا یہ فیصلہ خطے کی پالیسیوں میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ مشترکہ دفاعی اقدامات نہ صرف دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف مؤثر ثابت ہوں گے بلکہ توانائی، تجارت اور سفارت کاری کے شعبوں پر بھی مثبت اثر ڈالیں گے۔
ایرانی صدر نے زور دیا کہ اگر خطے کے تمام ممالک اس سمت میں آگے بڑھیں تو مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام قائم کیا جا سکتا ہے۔