ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر

FB IMG 1759139144039 1

اسلام آباد () فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق بعض عناصر نے تاریخ میں توسیع کی افواہوں کو حالیہ سیلاب سے بھی جوڑنے کی کوشش کی، تاہم حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان ایسے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جو متاثر نہیں ہوئے، اور ان کے پاس ریٹرن جمع کرانے کے لیے مناسب وقت موجود رہا ہے۔ایف بی آر نے عوام پر زور دیا ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور بروقت ریٹرن فائل کر کے اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں


متعلقہ پوسٹ