ایران کے سابق شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایرانی عوام سے دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا وقت قریب ہے۔ یہ بیان ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سامنے آیا۔
رضا پہلوی نے ایرانی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ جلد از جلد ان کے درمیان پہنچنا چاہتے ہیں تاکہ مل کر ایران کو واپس لیا جا سکے اور اسے دوبارہ تعمیر کیا جا سکے۔ انہوں نے فی الحال عوام کو گھروں میں رہنے اور پرسکون رہنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ جب وہ واضح ہدایات جاری کریں گے تو پھر میدان میں آئیں۔
انہوں نے فوج، پولیس اور سیکیورٹی فورسز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی قیادت سے علیحدگی اختیار کریں اور مستحکم و محفوظ منتقلی کے عمل کا حصہ بنیں
رضا پہلوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کنٹرول کھو دیا ہے، اور موجودہ نظام کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے

