مراد سعید سینیٹ کی نشست سے نااہل، الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کردیا

IMG 20260326 WA1786


اسلام آباد — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا سے ان کی سینیٹ نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مراد سعید جولائی 2025 میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، تاہم روپوش ہونے کے باعث وہ حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔ فروری 2026 کے وسط میں انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے نام خط کے ذریعے اپنا استعفیٰ بھی بھیج دیا تھا۔

متعلقہ پوسٹ