اے ڈی بی رپورٹ: پاکستانی معیشت میں بہتری، مگر خطرات برقرار

IMG 20260410 WA0886


ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بتدریج بہتری کا سلسلہ جاری ہے تاہم خطرات بدستور موجود ہیں۔
رپورٹ کے اہم نکات یہ ہیں کہ رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے مالی سال یہ شرح بڑھ کر 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026ء میں مہنگائی 6.4 فیصد اور 2027ء میں 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
اے ڈی بی نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدگی مہنگائی اور معیشت پر مزید دباؤ ڈال سکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ