امریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے

IMG 20260417 WA2400


واشنگٹن — امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک اہم معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں جس کے تحت امریکا ایران کے منجمد 20 ارب ڈالر جاری کرے گا اور اس کے بدلے ایران اپنا افزودہ یورینیم کا پورا ذخیرہ ترک کردے گا۔
ایگزیوس کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے تین صفحات پر مشتمل ایک جامع منصوبے پر مذاکرات جاری ہیں جس میں یورینیم معاہدہ ایک مرکزی نکتہ ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ خطے میں کشیدگی میں نمایاں کمی کا باعث بن سکتا ہے اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی خدشات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
تاہم ابھی تک کسی بھی فریق کی جانب سے اس رپورٹ کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی اور مذاکرات کا حتمی نتیجہ سامنے آنا باقی ہے۔

متعلقہ پوسٹ