مولانا فضل الرحمان کا مولانا ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ، جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

IMG 20260506 WA1887


چارسدہ / اسلام آباد — جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کے سابق ایم پی اے عالم دین مولانا محمد ادریس کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے 8 مئی کو نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔
مولانا فضل الرحمان نے چارسدہ میں مولانا محمد ادریس کے گھر جا کر تعزیت کی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے پر کسی مسلمان کا قتل سراسر جہالت ہے اور مولانا ادریس کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنی قدرت سے ظالموں سے مولانا ادریس کا انتقام لے گا، وہ امن کی تلاش میں بے امنی کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ علماء کرام پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ پاکستان کے اندر اسلحہ اٹھانا جائز نہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے حکمرانوں اور اداروں کو سخت الفاظ میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مفت کی تنخواہیں لینے کے بجائے اپنا فرض ادا کریں اور شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ پوسٹ