ایران کا امریکی تجاویز پر غور، پاکستان کے ذریعے جواب دینے کا اعلان

IMG 20260506 WA2128


تہران — ایران نے امریکی تجاویز کے حوالے سے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی تجاویز کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور اپنا حتمی مؤقف پاکستان کے ذریعے امریکا کو آگاہ کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ایران اس معاملے پر تفصیلی غور و خوض کر رہا ہے اور حتمی مؤقف بعد میں سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا جائے گا اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچ سمجھ کر جواب دیا جائے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ معاہدہ قبول نہ کرنے کی صورت میں بمباری پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ دوبارہ شروع ہوگی۔
پاکستان کا ثالثی کردار اس بحران میں انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے کیونکہ اسلام آباد دونوں فریقوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن رہا ہے۔ سفارتی حلقوں میں اس پیش رفت کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ