کینیڈا کا تضاد بے نقاب: پابندی کے دعوے کے باوجود 2025ء میں اسرائیل کو 14.7 ملین ڈالر کا فوجی سامان فروخت


اوٹاوا، 31 مئی 2026: کینیڈا کی وزارت خارجہ گلوبل افیئرز کینیڈا کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک نے 2025ء کے دوران اسرائیل کو 14 کروڑ 67 لاکھ ڈالر مالیت کا فوجی سامان اور دفاعی ٹیکنالوجی برآمد کی — حالانکہ اوٹاوا یہ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ جنوری 2024ء سے اسرائیل کے لیے نئے فوجی برآمدی اجازت نامے جاری نہیں کیے گئے۔
رپورٹ کے اہم نکات:
اسرائیل کو فوجی سامان کی ترسیل کے لیے 50 برآمدی اجازت نامے استعمال کیے گئے
یہ اجازت نامے پرانے تھے جو پہلے سے موجود تھے
امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک کو کینیڈا کی مجموعی فوجی برآمدات 2.5 ارب ڈالر رہیں
کینیڈا میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطین حامی گروپوں نے اس معاملے کو عدالت تک پہنچایا۔ 2024ء میں دائر دو علیحدہ مقدمات میں مطالبہ کیا گیا کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد جاری تمام اجازت ناموں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ دونوں مقدمات 31 دسمبر 2025ء تک زیرسماعت رہے۔

متعلقہ پوسٹ