ایران نے فیفا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسٹیڈیمز میں نفرت انگیز نعرے بازی، غیر مجاز جھنڈے یا قومی ٹیم کے خلاف نعرے لگائے گئے تو وہ میچ رکوانے کا حق استعمال کرے گا۔ ایرانی وزیر کھیل احمد دنیامالی کے مطابق فیفا کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے کہ ایسی صورت میں ٹیم منیجر میچ روکنے کی کارروائی کرے گا۔
ایران اپنے گروپ جی کے میچز 15 جون کو نیوزی لینڈ، 21 جون کو بیلجیئم (بوتھ لاس اینجلس) اور 26 جون کو سیئٹل میں مصر کے خلاف کھیلے گا۔ ایران اور مصر نے سیئٹل میچ کے دوران "پرائیڈ ویک اینڈ” کی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
اپریل میں وینکوور میں فیفا کانگریس کے باہر مظاہرین نے ایران کو ورلڈکپ سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

