27اگست آخری تاریخ!  ملازمین کیلئے بڑی وارننگ

news 1787112033 3603



news 1787112033 3603

(ویب ڈیسک) کویت میں 27 اگست 2026 تک تعلیمی قابلیت کی تجدید نہ کروانے والے ملازمین کیلئے وارننگ جاری کر دی گئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی وزارت اطلاعات نے ملازمین کو یاد دہانی کروائی ہے کہ وہ حکومتی الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے اپنی تعلیمی قابلیت کی تجدید کروائیں اور مطلوبہ معاون دستاویزات اپ لوڈ کریں۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے انتظامی سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی قابلیت کی تجدید کروانے کی آخری تاریخ 27 اگست 2026 ہے لہٰذا ملازمین مقررہ مدت سے پہلے مخصوص الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے تمام ضروری کارروائی مکمل کر لیں۔

وزارت اطلاعات نے وارننگ جاری کی کہ جو ملازمین مقررہ وقت کے اندر اپنی قابلیت کی تجدید یا مطلوبہ دستاویزات جمع کرنے میں ناکام رہے وہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی قسم کی صورتحال اور نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، سول سروس کمیشن کے قوانین، ضوابط اور فیصلوں کی روشنی میں قانونی اور انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ اقدام سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کشیدگی: تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

وزارت اطلاعات نے کہا کہ اس عمل کا مقصد متعلقہ حکام کی شرائط پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور ملازمین کے ملازمت سے متعلق کوائف کی درستگی اوران کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ