قومی اسمبلی نے پاکستان دفاعی افواج ایکٹ 2026 منظور کرلیا

f59084e53e018e579ff4f8302c6015cf L


وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کے بل کی منظوری دے دی گئی۔ ایکٹ کے تحت دفاعی افواج کا ایک ہیڈکوارٹر قائم کیا جائے گا جو مسلح افواج کا ہیڈکوارٹر ہوگا اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی کمان و اختیارات کے تحت ذمہ داریاں انجام دے گا۔

ڈیفنس ہیڈ کوارٹر قومی سلامتی ،دفاع اور مسلح افواج سے متعلق تمام امور میں وزیر اعظم کا اعلیٰ فوجی مشیر ہوگا،چیف آف ڈیفنس فورسزکو مسلح افواج کی عملی کمانڈ اور کنٹرول کا اختیار حاصل ہوگا،مذکورہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ضمن میں چیف آف ڈیفنس فورسز وفاقی حکومت کو جوابدہ ہوگا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز ایسے اختیارات استعمال کرے گا جو کثیر الجہتی انضمام، عملی ہم آہنگی ،رابطہ کاری اور تمام امور کی مشترکہ نگرانی کے لئے ضروری ہوں،چیف آف ڈیفنس فورسز مسلح افواج سے متعلق قوانین کے مطابق کسی شخص کو آئین کے آرٹیکل 243کے تحت تقرر کردہ اشخاص کے علاؤہ ملازمت سے ریٹائر ،سبکدوش یا برطرف کرسکے گا۔

ایکٹ کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز متعلقہ قوانین کے مطابق استعفیٰ کو منظور یا مسترد یا ملازمت کو برقرار رکھ سکے گا،چیف آف ڈیفنس فورسز کسی شخص کی ریٹائرمنٹ کی عمر یا ملازمت کی مدت کی حد میں کمی کرسکے گا،چیف آف ڈیفنس فورسز ایسے دیگر اختیارات استعمال کرسکے گا اور ایسے فرائض منصبی سر انجام دے سکے گا جیسا وفاقی حکومت صراحت کرے گی،وفاقی حکومت ایکٹ کے احکامات کو مؤثر بنانے کے لئے قواعد و ضوابط وضع کرے گی۔ یہ بھی 

چیف آف ڈیفنس فورسز ایکٹ کے احکامات وضع کردہ قواعدو ضوابط کو مؤثر بنانے کے لئے ہدایات احکامات صادر کرسکیں گے،ایکٹ کے احکامات کو مؤثر بنانے میں مشکلات درپیش ہوں یا فی الوقت نافذ العمل کسی دوسرے ایکٹ کے درمیان عدم مطابقت پر صدر مملکت ایسی مشکل کا ازالہ کریں گے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ