ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت متعارف ہونے سے پہلے ہی لیک ہوگئی

news 1788526054 1913



news 1788526054 1913

(ویب ڈیسک)ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون جسے آئی فون الٹرا کا نام دیئے جانے کا امکان ہے، بظاہر ایسا راز ہے جسے کمپنی چھپانے میں ناکام رہی ہے۔

اب تک اس ڈیوائس کے بارے میں متعدد لیکس اور افواہیں سامنے آچکی ہیں اور 9 ستمبر کو اسے دنیا کے سامنے ایپل کے سالانہ ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا۔مگر فون کو متعارف کرانے سے قبل ہی اس کی قیمت، فیچرز اور دیگر اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

اس سے قبل خیال طاہر کیا جا رہا تھا کہ اس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز کے قریب ہوگی۔

میک ریومرز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت 2099 (5 لاکھ 82 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے 2299 ڈالرز (6 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

اس کے سب سے زیادہ مہنگے ورژن کی قیمت 3 ہزار ڈالرز سے زائد ہوسکتی ہے۔یعنی آسان الفاظ میں فولڈ ایبل آئی فون اس کمپنی کا مہنگا ترین آئی فون ہوگا جو ابھی آئی فون 17 پرو میکس ہے جس کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کے باہر 5.5 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے موجود ہوگا۔جب اس فون کو کھولا جائے تو 7.8 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے نظر آئے گا جس میں پرو موشن فیچر ہوگا۔فون میں ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ساتھ اے 20 پرو چپ دی جائے گی۔

اسی طرح 12 جی بی ریم، 256 جی بی، 512 جی بی، ایک ٹی بی اور 2 ٹی بی سٹوریج والے ورژن دستیاب ہوں گے۔فون کا فرنٹ کیمرا 24 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ بیک پر 48 میگا پکسل کا وائیڈ اور 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے موجود ہوں گے۔

ڈیزائن کے لحاظ سے اس وقت دستیاب دیگر کمپنیوں کے فولڈ ایبل فونز سے بالکل مختلف نظر آئے گا۔اس کی چوڑائی زیادہ ہوگی جبکہ لمبائی کم ہوگی اور کھلنے پر آئی پیڈ سے ملتا جلتا محسوس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی خاندان میں 200 سال بعد بیٹی کی پیدائش پر جشن ، نومولود کا گھر واپسی پر استقبال





Source link

متعلقہ پوسٹ