مکہ مکرمہ، ۲۱؍ ستمبر (ایجنسی): مسجد الحرام کے معروف مؤذن شیخ ابراہیم بن عادل حمزہ المدنی پیر کی علی الصباح انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر حرمین شریفین سے وابستہ افراد سمیت دیگر لوگوں نے سوشل میڈیا پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں "انسائیڈ دی حرمین” نے اسے مسجد الحرام میں ان کی آخری اذان قرار دیا۔ ویڈیو میں مسجد الحرام اور خانۂ کعبہ کے مناظر کے ساتھ ان کی اذان مسجد کے لاؤڈ اسپیکروں سے گونجتی سنائی دیتی ہے۔ یہ اذان ۱۱؍ ربیع الاول ۱۴۴۸ھ (پیر) کو دی گئی تھی۔
ان کی نمازِ جنازہ پیر کو نمازِ عصر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں جنت المعلیٰ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

