انڈیا کو پہلی بار سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ 2032 کی میزبانی مل گئی

273601 1597227870


انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (UCI) نے بدھ کو 2032 کی روڈ ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی انڈیا کو دے دی، جس کے بعد یہ ایونٹ پہلی مرتبہ انڈیا میں منعقد ہوگا۔

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونے والے یو سی آئی کانگریس کے دوران ہونے والی ووٹنگ میں انڈیا کے شہر پونے نے نیدرلینڈز کے شہر گروننگن کو شکست دی۔ تقریباً 70 لاکھ آبادی والا پونے ممبئی سے 160 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

منتظمین کے مطابق گروننگن کو 2034 کی روڈ ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی دے دی گئی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یو سی آئی کے صدر ڈیوڈ لاپارتیان نے کہا: ’ہمارے پاس دو بہت مضبوط اور معیاری بولیاں تھیں، اور میرا خیال ہے کہ ہم دونوں منتظمین کے لیے ایک اچھا حل نکالنے میں کامیاب رہے ہیں۔‘

انڈیا اس وقت 2030 دولتِ مشترکہ کھیلوں (کامن ویلتھ گیمز) کی میزبانی کی تیاری بھی کر رہا ہے، جو احمد آباد میں منعقد ہوں گے جبکہ وہ 2036 اولمپکس کی میزبانی کا خواہش مند بھی ہے۔

روڈ ورلڈ چیمپئن شپ کئی دہائیوں تک صرف یورپ میں منعقد ہوتی رہی، تاہم 1974 میں پہلی بار شمالی امریکہ کے شہر مونٹریال میں اس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جاپان 1990 میں اس ایونٹ کی میزبانی کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بنا، جس کے بعد 2016 میں دوحہ نے میزبانی کی۔ 2028 کی چیمپئن شپ ابو ظہبی میں منعقد ہوگی۔

گذشتہ برس روانڈا اس ایونٹ کی میزبانی کرنے والا پہلا افریقی ملک بنا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ