وزیراعظم شہباز شریف سے ریلوے وزیر حنیف عباسی کی ملاقات؛ مسافر سہولت اور فریٹ سروس بہتر بنانے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے جمعہ کو ملاقات کی، جس میں وزارت ریلوے کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ٹرین کے سفر میں عوام کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھانے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔  انہوں نے ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت و دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مسافروں کی حفاظت ترجیح ہونی چاہیے۔
وزیراعظم نے ریلوے فریٹ سروس کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے اضافی اقدامات کی ہدایت کی۔  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ