جیب میں رکھا موبائل فون اچانک پھٹ گیا موٹر سائیکل سوار نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

news 1792731094 9412



news 1792731094 9412

( ویب ڈیسک ) بھارت میں اترپردیش کے مظفر نگر میں جیب میں رکھا موبائل فون اچانک پھٹنے کے نتیجے میں ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ واقعہ پیر کی شام ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 25 کلومیٹر دور بھوپا پولیس اسٹیٹس کے رحمت پور گاؤں میں وہلنا چوک کے قریب پیش آیا۔

متوفی کی شناخت وکاس کے نام سے ہوئی ہے، جو اتم شوگر مل میں ٹوکن مین کی حیثیت سے کام کرتے تھے ،موبائل پھٹنے کے بعد موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث ان کے سر، سینے اور ہاتھ سمیت جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ منگل کی شام علاج کے دوران انہوں نے دم توڑ دیا۔

وکاس کے والد رویندر نے بتایا کہ ان کا بیٹا اکلوتا تھا اور اس کی شادی ہوچکی تھی، وکاس کی چھ سالہ بیٹی درشٹی اور تین سالہ بیٹا ہے، جو اپنی والدہ کو لے کر ماما کے گھر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:تمام ساحل اچانک بند!

والدہ کو وہاں چھوڑنے کے بعد شام میں موٹر سائیکل پر واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ وہلنا چوک کے قریب ان کی شرٹ کی جیب میں رکھا موبائل فون اچانک زور دار آواز کے ساتھ پھٹ گیا۔

موبائل میں دھماکے کے باعث وکاس کا موٹر سائیکل پر توازن بگڑ گیا اور وہ سڑک پر گر پڑے،دھماکے کے علاوہ گرنے سے بھی انہیں سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔

 حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں دوسرے ہسپتال لے جانے کا مشورہ دیا، تاہم منگل کی رات دیر گئے علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ