اسلام آباد — 21 فروری 2026
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن ونگ میں بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں ایک افسر سمیت 4 اہلکاروں کو رشوت لے کر مسافروں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تحقیقات سے یہ حیران کن انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم اہلکاروں نے صرف ایک ہفتے کے دوران 12 ایسے مسافروں کو رقوم وصول کر کے امیگریشن کلیئر کیا جو قانونی طور پر سفر کرنے کے اہل نہیں تھے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان ایئرپورٹ پر تعینات تھے اور مسافروں سے موٹی رقوم وصول کر کے انہیں سرکاری ریکارڈ میں ظاہر کیے بغیر باہر بھجوا دیتے تھے۔ گرفتار اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی اور سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

