بیت المقدس |
مسجد الاقصیٰ کو 40 دن کی بندش کے بعد آج صبح نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ اسرائیلی حکام نے مسجد کے دروازے کھلتے ہی نمازیوں کو اندر جانے کی اجازت دے دی، جس پر بڑی تعداد میں نمازی مسجد الاقصیٰ کی جانب امنڈ آئے۔
اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں دیگر مقدس مقامات کو بھی آج صبح سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ان تمام مقامات کو بند کر دیا گیا تھا۔
40 روز کی طویل بندش کے بعد مسجد الاقصیٰ کا کھلنا مسلمانوں کے لیے ایک اہم اور جذباتی لمحہ ہے، جسے خطے میں کشیدگی میں کمی کی علامت کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

