ورلڈ بینک کا پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے 47.9 ملین ڈالر کا گرانٹ منظور

FB IMG 1756108287248 1



اسلام آباد:(فائزہ یونس نمائندہ خصوصی )ورلڈ بینک (WB) نے پاکستان کے لیے 47.9 ملین امریکی ڈالر کا گرانٹ منظور کر لیا ہے۔ یہ گرانٹ گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد صوبہ پنجاب میں بچوں اور بچیوں کی پری پرائمری اور پرائمری سطح پر تعلیم میں شمولیت کو بہتر بنانا ہے۔
ورلڈ بینک حکام کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے پنجاب میں تعلیم تک رسائی بڑھانے، تدریسی معیار کو بہتر بنانے اور بنیادی سطح پر تعلیمی سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔ خاص طور پر پسماندہ اور دیہی علاقوں میں تعلیم کے مواقع کو وسعت دینے پر توجہ دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اسکولوں میں داخل ہو سکیں۔
تعلیمی ماہرین نے اس اقدام کو پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافے اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں کی معاونت سے ملک میں تعلیم کے نظام میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ