کرتارپور: سیلابی پانی گردوارہ دربار صاحب میں داخل، نکاسی کے ہنگامی اقدامات

FB IMG 1756278465429


کرتارپور:( نمائندہ خصوصی وائس آف جرمنی )پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کے احاطے میں پانی داخل ہوگیا، جس سے مقدس مقام کے مختلف حصے زیرِ آب آگئے۔ اس صورتحال نے یاتریوں اور مقامی رہائشیوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گردوارہ کے اطراف میں پانی کے دباؤ میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں احاطہ زیرِ آب آگیا۔ انتظامیہ اور مقامی حکام نے فوری طور پر پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ گردوارہ کو مزید نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔
محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقدس مقام کی بحالی اور حفاظت کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
گردوارہ دربار صاحب سکھ مذہب کا ایک اہم اور مقدس ترین مقام ہے، جہاں دنیا بھر سے یاتری زیارت کے لیے آتے ہیں۔ اس کی موجودہ صورتحال پر مقامی و عالمی سکھ برادری میں تشویش پائی جاتی ہے اور فوری اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ