کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کی بھارت پر شاندار فتح

IMG 20250919 WA0662



مالدیپ – پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شاندار انداز میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2 سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف میں 9-26 اور دوسرے ہاف میں 12-34 کے اسکور سے بھارت کو آؤٹ کلاس کیا۔ قومی کھلاڑیوں کی بھرپور کارکردگی کے باعث حریف ٹیم کسی بھی موقع پر مقابلے میں واپسی نہ کر سکی۔
پاکستان کے احمد حسین نے جارحانہ کھیل اور شاندار اسکورنگ کے باعث نمایاں کارکردگی دکھائی، جس پر انہیں ’’مین آف دی میچ‘‘ قرار دیا گیا۔
ایونٹ میں پاکستان کی اگلی آزمائش کل مالدیپ اور سری لنکا کے خلاف ہوگی۔ کوچنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور کھلاڑی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ماہرین کھیل کے مطابق بھارت کے خلاف یہ کامیابی پاکستان کے لیے نہ صرف ایونٹ میں مضبوط آغاز ہے بلکہ کھلاڑیوں کے اعتماد کو بھی مزید مستحکم کرے گی۔

متعلقہ پوسٹ