چارلی کرک کی بیوہ کا قاتل کو معاف کرنے کا اعلان

FB IMG 1758539345624



ایریزونا – دائیں بازو کے مقتول کارکن چارلی کرک کی 36 سالہ بیوہ ایریکا کرک نے اپنے شوہر کے مبینہ قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اتوار کے روز ایریزونا میں ایک بھرے ہوئے اسٹیڈیم میں منعقدہ یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جہاں 60 ہزار سے زائد افراد موجود تھے جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل تھے، ایریکا نے کہا:
"میں اس شخص، اس نوجوان کو معاف کرتی ہوں کیونکہ یہی مسیح نے کیا اور چارلی بھی یہی کرتے۔ نفرت کا جواب نفرت نہیں ہے۔”
31 سالہ چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
چارلی کرک نے قدامت پسند مسیحی اقدار کی وکالت کی اور نوجوان ووٹروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کو مضبوط کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ اپنے پوڈ کاسٹ، سوشل میڈیا فالوورز اور یونیورسٹیوں میں تقریروں کے ذریعے ایک قوم پرست اور عیسائی مرکزیت پر مبنی نظریے کے علمبردار تھے۔
تاہم ان پر اکثر اقلیتوں، بشمول ٹرانس جینڈر افراد، مسلمانوں اور افریقی نژاد امریکیوں کے خلاف متنازع اور سخت بیانات دینے کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے۔

متعلقہ پوسٹ