لاہور میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں جہاں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مرکز پر پولیس چھاپے کے بعد کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ پولیس نے مرکز کو دونوں اطراف سے گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی صورتحال بھی شدید متاثر ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ کے حکم پر کارکنان کے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ حکومت کے وعدوں کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور داخلے کے تمام راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
صورتحال پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے کسی ممکنہ بڑے آپریشن کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔