ایندھن بحران فلپائن میں سیکڑوں پیٹرول پمپ بند

news 1774854981 6677



news 1774854981 6677

(24 نیوز)فلپائن میں ایران پر امریکی اسرائیل جنگ کے باعث ایندھن بحران شدت اختیار کر گیا، 300 سے زائد پیٹرول پمپ بند ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق فلپائنی نیشنل پولیس کی مانیٹرنگ کے تحت اب تک 365 فیول اسٹیشنز بند ہو چکے ہیں۔

میڈیا کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے فلپائن میں ایندھن کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو گئی ہیں، جس کے باعث عوام اور معیشت دونوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیا کے مطابق آج صبح برینٹ خام تیل کی قیمت 3 فیصد سے زائد اضافے کے بعد 116 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:گیس کی سپلائی متاثر،سوئی سدرن مسئلہ پر قابو پانے کیلئے کوشاں





Source link

متعلقہ پوسٹ