لندن — برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے آج صبح کنگ چارلس سوم سے ملاقات کی اور لیبر پارٹی کی قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ سنایا۔
اسٹارمر کا کہنا تھا کہ وہ نئی قیادت کے انتخاب کے عمل کی تکمیل تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اقتدار کی منظم و ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
انہوں نے اپنے دورِ اقتدار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دو سال کے دوران ملک کی معیشت کو مستحکم کیا اور قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی، تاہم پارٹی کے اندر سے مسلسل یہ آوازیں اٹھتی رہیں کہ لیبر پارٹی کمزور پڑ گئی ہے۔
برطانیہ میں اب لیبر پارٹی کی نئی قیادت کے انتخاب کا عمل شروع ہو گا

