سوشل میڈیا کا جنون عروج پر، دنیا کے 5.66 ارب افراد روزانہ گھنٹوں آن لائن

IMG 20260702 WA0051


عالمی سطح (نیوز ڈیسک): سوشل میڈیا کے استعمال کا رجحان نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ تازہ ترین ڈیجیٹل 2026 رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 5.66 ارب افراد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال ہیں، جو عالمی آبادی کا تقریباً 68.7 فیصد بنتا ہے۔4f96f0
رپورٹ بتاتی ہے کہ صارفین روزانہ کئی گھنٹے آن لائن گزارتے ہیں۔ اوسطاً ایک شخص دن میں تقریباً 2 گھنٹے 23 منٹ مختلف سوشل نیٹ ورکس پر صرف کرتا ہے۔
اس کے برعکس سن 2005 میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے بھی کم تھی۔ پچھلے دو دہائیوں میں یہ حیران کن اضافہ ڈیجیٹل رابطوں، سمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کی رسائی کے پھیلاؤ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔0d6d94
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے مواصلات، معلومات کے تبادلے اور تفریح کو بدل کر رکھ دیا ہے، تاہم ذہنی صحت، رازداری اور جعلی خبروں سے متعلق تشویشات بھی بڑھ رہی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ