چین: ٹیسلا نے 30 لاکھ گاڑیاں واپس منگوالیں

tesla1787486292 0



بیجنگ:

چین میں گاڑیوں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری کال کا اعلان کر دیا گیا، ٹیسلا سمیت متعدد کمپنیوں کی تقریباً 43 لاکھ گاڑیاں واپس لائی جائیں گی، ری کال کی بڑی وجہ حادثے کی صورت میں گاڑی کے دروازے کھولنے میں ممکنہ دشواری اور مسافروں کے گاڑی میں پھنس جانے کا خدشہ ہے۔

چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشنن فار مارکیٹنگ ریگولیشن (ایس اے ایم آر) کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا کی تقریباً 29 لاکھ 80 ہزار درآمد شدہ اور چین میں تیار کردہ گاڑیاں ری کال کا حصہ ہیں۔ ان میں ماڈل 3، ماڈل وائے، ماڈل ایکس اور ماڈل ایس شامل ہیں۔

حکام کے مطابق شدید حادثے کے بعد بجلی کا نظام متاثر ہونے کی صورت میں گاڑی کے مکینیکل ایمرجنسی ڈور ریلیز کو تلاش کرنا یا استعمال کرنا مشکل ہوسکتا ہے، جس سے مسافروں کے باہر نکلنے یا امدادی کارکنوں کے لیے دروازہ کھولنے میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ ٹیسلا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ اور دروازے کے ایمرجنسی ہینڈلز کی نشاندہی کے لیے وارننگ لیبلز کے ذریعے مسئلہ حل کرے گی۔

اس مہم میں ٹیسلا کے علاوہ شیاؤمی، لیپ موٹر، ایکسپینگ اور جیلی سمیت دیگر چینی کار ساز اداروں کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

چین نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ 2027 سے چھپے ہوئے یا فلش ڈور ہینڈلز پر پابندی عائد کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ایسے حادثات کے بعد کیا گیا جن میں برقی دروازوں کے ناکام ہونے سے گاڑیوں میں موجود افراد کے پھنسنے کے خدشات سامنے آئے تھے۔

ٹیسلا کی تقریباً 30 لاکھ گاڑیوں کی ری کال اس امریکی کمپنی کی چین میں اب تک کی سب سے بڑی ری کال بھی قرار دی جا رہی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ