پی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہینِ عدالت؛ڈی جی امیگریشن کی طلبی، عدالت کے سخت ریمارکس
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کو طلب کرلیا۔ جسٹس اعظم خان نے افنان خان، خرم شہزاد اور ہادی حسین کی درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔ سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیر…

