پنجاب رینجرز کا سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن، درجنوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

Screenshot 20250825 122938 1


قصور: (نمائندہ خصوصی وائس آف جرمنی )پاکستان رینجرز (پنجاب) نے دیگر اداروں کے تعاون سے سرحدی علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی ریسکیو آپریشن کیا۔
ترجمان کے مطابق قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں رینجرز اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اس موقع پر رینجرز کی امدادی ٹیموں نے کشتیوں اور دیگر وسائل کے ذریعے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نکالا۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے متاثرین کو خوراک اور طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

عوامی حلقوں نے رینجرز اور دیگر اداروں کی فوری امدادی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بروقت کارروائی سے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

متعلقہ پوسٹ