سرینگر
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی کھلے دل سے تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے وہ کر دکھایا جو دیگر ممالک نہیں کر سکے۔
عمر عبداللہ نے بھارت کی پوزیشن پر بھی صراحت سے بات کی اور کہا کہ اسرائیل کے ساتھ بھارت کے قریبی تعلقات اس موقع پر ہماری کمزوری بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ صرف اسرائیل کو مطلوب تھی اور اگر بھارت اسرائیل کے اتنا قریب نہ ہوتا تو وہ بھی وہ سفارتی کردار ادا کر سکتا تھا جو پاکستان نے ادا کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہرحال خوشی ہے کہ جنگ بندی ہوئی، چاہے اس میں پاکستان نے کردار ادا کیا ہو۔ ان کا یہ بیان بھارت میں ایک غیرمعمولی اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی تعریف بھارتی قیادت میں شاذ و نادر ہی سنی جاتی ہے۔

